پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے ،ْاسد عمر

ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کی تمام ذمہ داری فوج پر ڈالنا درست نہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 16:54

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے ،ْاسد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے ، ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کی تمام ذمہ داری فوج پر ڈالنا درست نہیں۔ جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جو مثبت قدم ہے ،ْ اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشتگردی کاخاتمہ ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ سی پیک منصوبہ دنیا کی نظروں میں کھٹک رہا ہے ۔ اس منصوبے کو ناکام بنانے کے لئے بڑی بڑی طاقتیں پس پردہ کام کر رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمہ کے لئے صرف فوج نہیں بلکہ دیگر حکومتی اداروں کو بھی کام کرنا ہوگا ،ْ ہر ادارے کی اپنی اپنی ذمہ داری ہے جسے پورا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے ہر قسم کی دہشتگردی کروا رہا ہے ،ْ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے جلسہ عام میں پاکستان کے اندر دہشتگردی کی مہم اور پاکستان کوکمزور کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :