Live Updates

اسلام آباد ہائیکورٹ ،ْ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت 22 فروری تک ملتوی

جمعہ 17 فروری 2017 16:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن میں عمران خان کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت ان کے وکیل کی عدم پیشی کی بناء پر 22 فروری تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عدالت عالیہ کے جج جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی تو اس موقع پر عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان عدالت میں پیش نہ ہو ئے جس پر عدالت نے سماعت 22 فروری تک ملتوی کر دی ۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر سٹینڈنگ کونسل سے معاونت طلب کی تھی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات