افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کرانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا ،ْ سینیٹر باز محمد خان

جمعہ 17 فروری 2017 16:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر باز محمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کرانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا ،ْلعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے ،ْجتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے دہشتگردی میں اپنے بڑے بڑے رہنمائوں اور وزراء کو کھویا ہے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف وسیع آپریشن کی ضرورت ہے تاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جا سکے ۔

انہوں نے کہاکہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک ہے ، جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، اب ان لوگوں کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے ۔ دہشتگردوں کی افغانستان سے آمد کے حوالے انہوں نے کہا کہ افغانستان کو پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ خود افغانستان میں کتنی بڑی دہشتگردی جاری ہے ، افغانستان کو چاہئے کہ وہ اپنے گریبان میں جھانکتے ہوئے ایسے عناصر کو پاکستان آنے سے روکے اور اپنی زمین پر ایسے عناصر کا خاتمہ کرے ۔

متعلقہ عنوان :