ڈی سیٹ اراکین ضلع و تحصیل کونسل کے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

ڈی سیٹ اراکین ضلع و تحصیل کونسل کے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ملک میں دہشت گردی کے واقعات پر وکلاء کی ہڑتال کے باعث ضلع ناظم سردار شیر بہار سمیت ڈی سیٹ ہونے والے اراکین ضلع و تحصیل کونسل کے کیس کی سماعت نہیں ہو سکی اور اب کیس کی سماعت کیلئے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار شیر بہادر سمیت ڈی سیٹ ہونے والے اراکین ضلع و تحصیل کونسل کے کیس اور ضلع ناظم سردار شیر بہادر کی طرف سے بلدیاتی ایکٹ میں ترامیم کے قانون کو چیلنج کرنے کے کیسوں پر سماعت اور فیصلہ متوقع تھا لیکن وکلاء کی ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات پر کی جانے والی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت نہیں ہو کسی۔ عدالت عالیہ نے اب کیس کی سماعت کیلئے 21 فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :