چوہدری فیاض اختر کی لاہور اور سیہون شریف میں ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید مذمت

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

کلر سیداں17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چیئرمین پوٹھوہار گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن لاہور چوہدری فیاض اختر نے لاہور اور سیہون شریف میں ہونے والے خودکش دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن بزدلانہ کاررو ائیاں کرکے ملک میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنا چاہتا ہے لیکن وہ اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا ،اس سانحہ میں ڈی آئی جی ٹریفک (ر) کیپٹن مبین احمد اور ایس ایس پی زاہد گوندل کی شہادت پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سانحہ لاہور اور سیہون شریف میں شہید ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کے لیے دعا گو ہیں اوراللہ تعالی ان کو اس غم کی گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :