ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں انتظامی و طبی اصلاحات کا عمل جاری، ہسپتال میں متعدد مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں

جمعہ 17 فروری 2017 16:38

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) صوبہ خیبر پختونخوا کے تدریسی ہسپتالوں کو مالی و انتظامی خود مختاری دیکر ان میں علاج معالجہ کی سہولیات کو بہتر بنانے کی غرض سے صوبائی حکومت کی طرف سے میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز ریفارمز ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں انتظامی و طبی اصلاحات کا عمل جاری ہے، ہسپتال میں متعدد مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہے اور مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری سہولیات و خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

ان اصلاحات کے تسلسل میں ہسپتال میں جدیس ہسپتال انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کا اجراء کیا گیا ہے جس کے ذریعہ طبی و انتظامی امور، مریضوں اور عملہ کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے تمام معاملات کو کمپیوٹرائزڈ کر دیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق اس سسٹم کے تحت مریض کی رجسٹریشن سے لیکر ڈسچارج تک کا تمام نظام کمپیوٹرائزڈ کر دیا گیا ہے، آئندہ مریض کے شناختی کارڈ نمبر اس کے علاج کا تمام ریکارڈ سنگل کلک پر سامنے آ جائے گا، مریضوں کے لیبارٹری ٹیسٹ بھی کمپیوٹرائزڈ کئے جا چکے ہیں اور تمام مشینیں ہسپتال انفارمیشن سسٹم کے ساتھ منسلک کی جا چکی ہیں جس سے نہ صرف غلطی کی گنجائش کم سے کم ہو چکی ہے بلکہ وقت کی بچت بھی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب مریض کو رپورٹ کے حصول کیلئے لیبارٹری خود نہیں آنا پڑتا بلکہ متعلقہ وارڈ اپنے کمپیوٹر سے خود رپورٹ نکال کر مریض کا علاج شروع کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :