ہزارہ ڈویژن میں پیرا میڈیکس ڈے منایا گیا، 10 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ہزارہ ڈویژن میں پیرا میڈیکس ڈے منایا گیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کے لیکچر ہال میں اس سلسلہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں ہری پور کے صدر شوکت خان اور دیگر ساتھیوں کے علاوہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال کے صدر حبیب الرحمن شاہ اور ارکان کابینہ، ضلع مانسہرہ ڈی ایچ کیو کے صدر وحید اکرم، قاضی لیاقت اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی۔ قاضی تنویر احمد، ہدایت الرحمن اور سردار فضل رازق نے میزبانی کرتے ہوئے تمام تر تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر 10 پونڈ وزنی کیک کاٹا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے سراج الدین برکی سرپرست اعلیٰ کی خدمات کو سراہا۔