Live Updates

تحریک انصاف کے دور میں عزت بچانا مشکل ہو گیا ہے، ہائی کورٹ سے اپنے فنڈز بحال کروا کر لائے ہیں، فیصل زمان

جمعہ 17 فروری 2017 16:37

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دور میں اپنی عزت کو بچانا مشکل ہو چکا ہے، ہائی کورٹ سے اپنے فنڈز بحال کروا کر لائے ہیں، ابھی بھی کچھ فنڈ رکے ہوئے ہیں، الله نے چاہا تو وہ بھی جلد ریلیز ہوں گے۔ وہ ہفتہ کو کامل پور میں ملک طارق کی رہائش گاہ پر آئے وفود سے بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کامل پور میں 10 لاکھ روپے کی لاگت سے ایک ماہ کے اندر سڑک کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا، وزیراعظم نوازشریف کے مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں رکن قومی اسمبلی بابر نواز خان کی کاوشوں سے ان کے فنڈ بحال ہوئے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات میں پی سی ایل کے چیئرمین ملک محمد اکرم، سجاد شاہ، راجہ ایاز، انزل شاہ، سائیں مسکین، جعفر شاہ، ریاض، راجہ جنید زمان، ملک شفقت زمان، ملک عبدالقیوم، سید حبیب شاہ، ملک خضر، ملک ساجد، ملک اشرف، ملک ازرم سمیت اہلیان علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :