امریکی ماہر نفسیات نے ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کیلئے نااہل قرار دیدیا

جمعہ 17 فروری 2017 16:32

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) امریکی ماہرین نفسیات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارتی عہدے کے لئے نااہلقرار دیدیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل قرار دیا ہے، امریکی اخبار میں 35 ماہرینِ نفسیات اور معالجین کا ایک مشترکہ خط میں شائع ہوا، جس میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی مریض اور صدارت کے لیے نااہل ہیں ۔

ماہرین نفسیات نے ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت کا تجزیہ کرتے ہوئے ان کی شخصیت اینٹی سوشل ،جارحیت پسند،اپنی تسکین کیلئے دوسروں کو اذیت پہنچانے کی ذہنی بیماری میں مبتلا قرار دیا ہے۔ یہ خط سیاسی تجزیہ نگارچارلس ایم بلو کے ایک کالم کی تائید میں لکھا گیا ہے، جس میں چارلس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے صدر نہیں بلکہ فاتح بننا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی نفسیاتی ماہرین اورمعالجین نے 13 چارلس کے خیالات آگے بڑھاتے ہوئے اپنے موقف میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی باتوں اور طرزِ عمل دونوں سے ثابت کررہے ہیں کہ وہ دوسروں کیلئے کوئی ہمدردی نہیں رکھتے اور ان میں اختلافِ رائے برداشت کرنے کی بالکل بھی صلاحیت نہیں۔

خط میں امریکن سائیکیٹرک ایسوسی ایشن کے 1973 میں منظورکردہ گولڈ واٹررول کا حوالہ دیتے ہوئے امریکی نفسیاتی ماہرین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس اصول کی وجہ سے امریکی نفسیاتی معالجین مشہور شخصیات کی دماغی حالت کے بارے میں خاموش رہنے کی پالیسی پر عمل کرتے ہیں لیکن اس صورتحال میں کچھ نہ کہنا امریکہ کی تباہی کی وجہ بن سکتا ہے۔نفسیاتی ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے مخالفین کا منہ بند کرنے کیلیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، جو نفسیاتی طور پر بیمار ہونے کی علامات میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے مختلف انٹرویوز اور ان کی ٹوئٹنگ پر کا جائزہ لیاجائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ وہ صرف اپنی تعریف اورمدح سرائی پر یقین رکھتے ہیں، اور ان کی نظر میں اس کے علاوہ ہر چیز جعلی اور جھوٹی خبروں کے زمرے میں آتی ہیں

متعلقہ عنوان :