منگھو پیر میں رینجرز مقابلے میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی

شناخت ملک تصدق حسین‘ نوشاد ماما‘ شہزاد احمد‘ شیر داد اور عزیز الله کے ناموں سے ہوئی ‘ تصدق حسین 2002 میں صحافی ڈینیل پرل کے اغوا اور قتل میں ملوث تھا

جمعہ 17 فروری 2017 16:22

منگھو پیر میں رینجرز مقابلے میں ہلاک 5دہشتگردوں کی شناخت کرلی گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) منگھو پیر میں رینجرز مقابلے میں ہلاک 5دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی‘ شناخت ملک تصدق حسین‘ نوشاد ماما‘ شہزاد احمد‘ شیر داد اور عزیز الله کے ناموں سے ہوئی ‘ تصدق حسین 2002 میں صحافی ڈینیل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق منگھو پیر میں رینجرز مقابلے میں ہلاک پانچ دہشت گردوں کی شناخت کرلی گئی۔ شناخت تصدق حسین‘ نوشاد ماما‘ شہزاد احمد‘ شیر داد اور عزیز الله کے ناموں سے ہوئی۔ تصدق حسین کالعدم لشکر جھنگوی کا کمانڈر تھا اور 2002 میں صحافی ڈینیل پرل کے اغواء اور قتل میں ملوث تھا مقابلے میں کالعدم تنظیم کے گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :