ابراہیمووچ کی شاندار ہیٹرک، مانچسٹریونائیٹڈ نے سینٹ ایٹینی کو ہرا کر یورپا لیگ پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی

جمعہ 17 فروری 2017 16:22

ابراہیمووچ کی شاندار ہیٹرک، مانچسٹریونائیٹڈ نے سینٹ ایٹینی کو ہرا ..
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ابراہیمووچ کی شاندار ہیٹرک کی بدولت مانچسٹریونائیٹڈ نے سینٹ ایٹینی کلب کو فرسٹ لیگ میں 3-0 گولز سے ہرا کر یورپا فٹ بال لیگ پری کوارٹرفائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کر لی۔

(جاری ہے)

یورپا لیگ کے سلسلے میں کھیلے گئے رائونڈ آف 32 فرسٹ لیگ میچ میں مانچسٹریونائیٹڈ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف کلب سینٹ ایٹینی کو 3-0 گولز سے ہرا کر برتری حاصل کی، ابراہیمووچ نے شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔