شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کردی

جمعہ 17 فروری 2017 15:32

شاہد آفریدی نے سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کردی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین17فروری۔2017ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے 2010ءکے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کردی ۔ اپنے ایک بیان میں 36سالہ آفریدی کا کہنا تھا کہ جو لوگ سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں واپس لانے کی کوششیں کررہے ہیں انہیں ہوش سے کام لینا چاہیئے۔

(جاری ہے)

کرکٹ بورڈ کو کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیئے کیوں کہ اس سے نوجوان کرکٹرز کے لیے کوئی اچھی مثال قائم نہیں ہوگی ۔ یاد رہے کہ سلمان بٹ سپاٹ فکسنگ کیس میں 5سال سزا پوری کرنے کے بعد گزشتہ سال قومی ڈومیسٹک سرکٹ میں واپس آئے ہیں اور چیئر مین پی سی بی نے بھی سلمان بٹ کو قومی ٹیم میں واپسی کے لیے گرین سگنل دیدیا ہے ۔