حکومت بلد یاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے ،لوگوں تک فوائد پہنچانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے‘ منشاء اللہ بٹ

جمعہ 17 فروری 2017 16:09

حکومت بلد یاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے ،لوگوں تک فوائد پہنچانے کے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)صوبائی وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہا ہے کہ حکومت بلد یاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے اور لوگوں تک اس کے فوائد پہنچانے کے لئے تیز تر اقدامات عمل میں لائے ہوئے ہے اس سلسلے میںمحکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ بھر کی مقامی حکومتوں کے مالیاتی نظام پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کے لئے پنجاب لوکل ایکٹ 2013 ء کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے فوکل و ریسورس پرسنز مقرر کر دئیے ہیںجو کہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ کے ساتھ مالیاتی امور کے حوالے سے کسی بھی وضا حت اور راہنمائی کے لئے مسلسل رابطہ رکھیں گے۔

انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقامی حکومتوں کے مالیاتی امور ، اکائونٹس، آڈٹ اور دیگر متعلقہ معاملات کے حوالے سے کسی بھی فوری وضاحت اور راہنمائی کے لئے درج ذیل نامزد افسران سے رابطہ رکھ سکیں گے۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ عامر مفتی،گوجرانوالہ سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ عبدالرئوف، سرگودھا سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ محمد شفیق، فیصل آباد سے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر۔

1 مظہر حسین لنگڑیال، راولپنڈی سے ڈویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ جنید حمید حق، ساہیوال سے ڈ ویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ ریاض حشمت،ملتان سے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر۔1 سکندر مرزا بیگ،ڈی جی خان سے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر۔1 مہر ریاض حراج، بہاولپور سے ڈ ویژنل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ منیر احمد ظفر جبکہ کسی بھی مزید مدد کے لئے ریسورس پرسن بھی نامزد کر دئے گئے ہیں لاہور سے چیف انسپکٹر ٹریژیری محمد رفیق اور ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر پراونشل ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈٹ سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر بلدیات نے کہا کے بلدیاتی نظام جلد تن آور درخت بن کر مقامی سطح پر جمہوریت کی بہترین نرسریاں ثا بت ہو گا اور ترقیاتی عمل کے فروغ میں ماتھے کا جھومر بنے گا۔انہوں نے کہا کے بلدیاتی مئیر، چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین و دیگر متعلقہ نمائندوں کی تربیت سے ان کی قا بلیت و صلاحیت میں اضافہ ہو اہے۔