حکومت سوئی رہی ، پے در پے دھماکوں سے ثابت ہوتا ہے دہشت گردوں نے ریاست کیخلاف اعلان جنگ کر دیا ‘ قمر زمان کائرہ

حکومت فوراً اپنی صفوں ، وزارتوں اور اسمبلیوں کو دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے پاک کرے،وزیر داخلہ 4دنوں سے کیوں غائب ہیں دہشتگردوں کا فوکس صرف پیپلزپارٹی ہے ، سیہون شریف کی مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال کی سہولیات بہت معقول ہیں ، ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 16:09

حکومت سوئی رہی ، پے در پے دھماکوں سے ثابت ہوتا ہے دہشت گردوں نے ریاست ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) پاکستا ن پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ حالیہ پے در پے دھماکوں سے ثابت ہوتا ہے کہ دہشت گردوں نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے ، حکومت فوراً اپنی صفوں ، وزارتوں اور اسمبلیوں کو دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے پاک کرے،بلاول کے ایک بیان پرطویل پریس کانفرنس کرنیوالے وزیر داخلہ 4دنوں سے کیوں غائب ہیں ،دہشتگردوں کا فوکس صرف پیپلزپارٹی ہے ، سیہون شریف کی مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال کی سہولیات بہت معقول ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شادمان میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے نا شتے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت ہر وقت ڈھول بجا رہی تھی کہ ہم نے دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا ہے لیکن پے درپے دھماکوں نے ثابت کر دیا ہے کہ دہشتگردوں نے ریاست کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے ،وزیر اعظم قوم کو جو اب دیں ، اس بہتے ہوئے خون کا حساب دیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کاوزیر قانون ’’ لاء لیس ‘‘ ہے ،حکومتی وزراء دعوے کر رہے تھے کہ پنجاب میں تو دہشتگردی موجود ہی نہیں ہے لیکن حقائق چھپالینے سے تبدیل نہیں ہوجا تے ۔ دہشتگردوں کے سہولت کار حکومت کے اپنے گھر میں ہیں ، حکومت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ حکومت فوراً اپنی صفوں، وزارتوں اور اسمبلیوں کو دہشتگردوں کے سہولت کا روں سے پاک کر ے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ قیادت کی موجودگی میں فوج اس ملک کو دہشتگردوں سے پاک نہیں کر سکتی ۔کیونکہ فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ تنہا لڑ رہی ہے اور حکومت اسکے ساتھ نہیں ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب (ن) لیگ جلسے کر تی ہے تو کچھ نہیں ہوتا لیکن پیپلزپارٹی جب بھی سیاسی سرگرمیاں شروع کر تی ہے تو دھماکے کر کے ہمارے راستے بند کردئیے جا تے ہیں ، دہشتگردوں کا فوکس صرف پیپلزپارٹی ہے، بلاول بھٹو اگر شہداء کے خون پرآنسو بہائیں تو ان کا تمسخر اڑایا جا تا ہے لیکن بلاول کے ایک بیان پر کئی گھنٹو ں کی طویل پر یس کانفرنس کرنیوالے وزیر داخلہ 4دنوں سے کیوں غائب ہیں ۔

انہو ں نے کہاکہ حکومت 3سال سوئی رہی اور اب نیشنل ایکشن پلان میں توسیع کا مطالبہ کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ سیہون شریف کی مقامی آبادی کے مطابق ہسپتال کی سہولیات بہت معقول ہیں ۔مزاروں پر دھماکے بہت خطرناک ہیں ، یہ فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :