چین کو خطرے کی بجائے ایک شراکت دار سمجھتے ہیں ، جوہری مسئلے پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے، یورپی یونین

چین کیساتھ عالمی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، افریقی معاملات، افغانستان، شام اور جزیرہ نما کوریا کے مسئلے پر تعاون کو فروغ دیں گے،کھلی معیشت کے فروغ اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت عالمی تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے،ڈبلیو ٹی او کے آرٹیکل پندرہ کے تحت ممبر ممالک کو پندرہ سال بعد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ختم کردینا چاہیے،چین ، یورپ کھلی معیشت کو فروغ دیں، چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی یورپی یونین کی فارن پالیسی چیف فیڈریکا مگیرینی سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 15:28

بون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) یورپی یونین نے کہا ہے کہ چین کو خطرے کی بجائے ایک شراکت دار سمجھتے ہے، ایک چین کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں چائنہ کے ساتھ عالمی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، افریقی معاملات، افغانستان، شام اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر باہمی تعاون کو فروغ دیں گے ، جبکہ چین نے کہا ہے کہ چائنہ اور پورپ کو مل کر کھلی معیشت کے فروغ کے لیے کام اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت عالمی تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے،ڈبلیو ٹی او کے آرٹیکل پندرہ کے تحت ممبر ممالک کو پندرہ سال بعد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ختم کردینا چاہیے۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق کے وزیرِ خارجہ نے ان خیالات کا اظہار یورپی یونین کی فارن پالیسی چیف فیڈریکا مگیرینی سے ملاقات کی جس میں انہوںنے کہا کہ چائنہ اور پورپ کو مل کر کھلی معیشت کے فروغ کے لیے کام کرنا اور ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے تحت عالمی تجارتی نظام کا تحفظ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

وانگ ای نے کہا کہ چائنہ اور یورپ کو سڑٹیجک مشاورت اور تعاون کو بڑھانا چاہیے کیونکہ دونوں کا عالمی مسائل پر موقف یکسا ں ہے ۔

انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ یورپی یونین چائنہ کے ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے پروٹوکول کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں کو جلد پورا کرے گی۔ڈبلیو ٹی او کے آرٹیکل پندرہ کے تحت ممبر ممالک کو پندرہ سال بعد اینٹی ڈمپنگ ڈیوٹی کو ختم کردینا چاہیے۔اور یہ مدت گیارہ دسمبر دو ہزار سولہ کو ختم ہو گئی۔ فیڈریکا مگیرینی نے کہا کہ ڈبلیو ٹی او کے تحت یورپی یونین اپنی ذمے داریوں کی ادائیگی کے لیے کوشش جاری رکھے گی۔

انہوں نے چین کے صدر کے ڈیووس میں کی گئی تقریر کو سراہا اور کہا کہ اس سے چائنہ یورپ تعلقات کو نئے مواقع ملے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے تناظر میں چائنہ یورپ باہمی تعلقات کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے ۔ یورپی یونین چین کو خطرے کی بجائے ایک شراکت دار سمجھتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پورپی یونین ایک چین کی پالیسی کی حمایت کرتی ہے ۔فیڈریکا مگیرینی نے کہا کہ یورپی یونین چائنہ کے ساتھ عالمی ترقی، ماحولیاتی تبدیلی، افریقی معاملات، افغانستان، شام اور جزیرہ نما کوریا کے جوہری مسئلے پر باہمی تعاون کو فروغ دے گی۔