بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ملحقہ ممالک کے باہمی مفاد اورمشترکہ ترقی کے حصول کیلئے اہم ہے، چین

پائیدار ترقی کے اہداف کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے ، ہم نے غربت کے خاتمے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ،گذشتہ سال مزید دس ملین لو گوں کو غربت سے باہر نکالا، چینی وزیر خارجہکا جی ٹوینٹی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 فروری 2017 15:28

بون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ملحقہ ممالک اور چین کے باہمی مفاد اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے اہم ہے،دوہزار تیس پائیدار ترقیکے ایجنڈے عملدرآمد کریں،چینی حکومت نے غربت کے خاتمے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے اور گذشتہ سال مزید دس ملین لو گوں کو غربت سے باہر نکالا گیا ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق جرمنی کے شہر بون میں منعقدہ جی ٹوینٹی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں چائنہ کے وزیرِ خارجہ وانگ ای نے جی ٹوینٹی گروپ کے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ حاصل کردہ اتفاقِ رائے پر عملدرآمد کریں تاکہ غربت کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کے طے کردہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے۔ دوہزار تیس پائیدار ترقی کا ایجنڈہ اقوامِ متحدہ نے دو ہزار پندرہ میں اختیار کیاتھا تاکہ دنیا بھر میں دو ہزار تیس تک غربت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

وانگ ای نے کہا کہ گذشتہ سال ہانگچو میں منعقدہ جی ٹوینٹی سمٹ میں ترقی کے ایجنڈے کو بنیادی حیثیت حاصل تھی۔اور اس سمٹ میں عالمی رہنماوں نے دو ہزار تیس پایئدار ترقی کے ایجنڈے کے حصول کے لیے جی ٹوینٹی ایکشن پلان کی منظوری دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی ٹوینٹی ممالک دو ہزار تیس کے ایجنڈیکو اپنی قومی ترقی کے ایجنڈیمیں شامل کریں۔۔ اور اپنی ذمے داریوں کا احساس کریں اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے پیرس ایگریمینٹ پر عملدرآمد میں پہل کریںوانگ ای نے کہا کہ چائنہ پہلے ہی دو ہزار تیس کے ایجنڈیکو اپنے قومی ترقیاتی پروگرام میں شامل کر چکا ہے۔

گذشتہ سال چین نے دو ہزار تیس کے ایجنڈیپر عملدرآمد کے لیے اپنے قومی پلان کے اجرا میں پہل کی۔ چینی حکومت نے غربت کے خاتمے کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے اور گذشتہ سال مزید دس ملین لو گوں کو غربت سے باہر نکالا گیا چائنہ دو ہزار تیس کیپائیدار ترقی کے ایجنڈے کو مقررہ مدت سے پہلے ہی پورا کرے گا۔ وانگ ای نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے پر کام جاری ہے اور یہ ملحقہ ممالک اور چین کے باہمی مفاد اور مشترکہ ترقی کے حصول کے لیے اہم ہے۔ چائنہ نے چائنہ یو این پیس اینڈ ڈیویلپمینٹ فنڈ قائم کر دیا ہے جس کے تحت دو ہزار تیس کے ایجنڈے پر عملدرآمد کے لیے ایک ذیلی فنڈ بھی قائم کیا گیا ہے اور چائنہ اس حوالے سے اپنی ذمے داری پوری کرے گا۔