دو روزہ جی ٹوئنٹی وزرا خارجہ کانفرنس اختتام پذیر ، شام کی خانہ جنگی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال

جمعہ 17 فروری 2017 15:27

بون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) دو روزہ جی ٹوئنٹی کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ، کانفرنس میں شامی خانہ جنگی دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن شہر بون میں شروع ہونے والی دو روزہجی ٹوئنٹی کے وزرائے خارجہ کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی ہے اجلاس میں شامی خانہ جنگی کا موضوع مرکزی اہمیت کا باعث بنا رہا ۔ سفارتکاروںنے کوشش کی کہ جنیوا میں شامی تنازعے کے حل کی کوششوں کی خاطر ہونے والی کانفرنس کی ابتدائی تیاری کر لی جائے۔ اس کانفرنس میں افریقہ اور مشرقی یوکرائن کے علاوہ کئی دیگر علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :