چین کی ملکی استحکام برقرار رکھنے میں پاکستان کی کوششوں کی حمایت کی پیشکش ، دہشتگردی کے واقعہ کی پرزور مذمت

عوام کے جان و مال کے تحفظ اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کوششوں کی حمایت جاری رکھی جائے گی ، ترجمان وزارت خارجہ سیہون شریف کے واقعہ میں انسانی جانوں کے بڑے پیمانے پر ضیاع سے سخت صدمہ پہنچا ہے ، ہلاکتوں پر دلی اظہار تعزیت ، زخمیوں اور سوگوار لواحقین سے دلی اظہار ہمدردی

جمعہ 17 فروری 2017 15:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین نے جمعہ کو پاکستان میں دہشتگردی کے حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو حمایت کی پیشکش کی ہے ، چینی وزارت خارجہ کے ترجمان جنگ شوانگ نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ چین کو صوبہ سندھ میں سیہون شریف میں جمعرات کو خود کش دھماکے کی وجہ سے ہونیوالے زبردست جانی نقصان کی وجہ سے زبردست صدمہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ہم دہشتگردی کے اس حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، ہلاک ہونیوالوں کے لواحقین سے اپنی دلی تعزیت ، زخمیوں اور غمزدہ لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کا مخالف ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ چین دہشتگردی کے خلاف جنگ اور ملکی استحکام برقراررکھنے اور عوام کی سلامتی کے تحفظ کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانیوالی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :