چین میں برڈ فلو وبائی مرض کی تشویشناک صورتحال کے پیش نظر انسدادی اقدامات میں اضافہ

وبائی مرض کی جلد تشخیص ، سکریننگ اور تشویناک مریضوں کے علاج معالجے کیلئے کارکنوں کی تربیت دی جارہی ہے برڈ فلو وائرس کے واقعات کی اطلاع ملنے والے مقامات میں زندہ مرغی کی تجارت پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعہ 17 فروری 2017 15:26

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) جنوب مغربی چین کے صوبہ یونان میں ایک تین سالہ بچی کی والدہ برڈ فلو وائرس ایچ7این 9کی تازہ شکار بن گئی ہے ،23سالہ خاتون کسی وائرس کی وجہ سے اپنی بیٹی کے ہلاک ہونے کے ایک ہفتے بعد منگل کی رات ہسپتال میں انتقال کر گئی ، یہ خاندان 21جنوری کو جشن بہاراں کی تعطیلات کیلئے مشرقی چین کے صوبہ جیانگ شی گیا تھا جہاں انہیں زندہ مرغی کی وجہ سے یہ وائرس لاحق ہو گیا ، ملک کے دوسرے حصوں میں بھی اسی قسم کے سانحات کی اطلاعات ملی ہیں ، جنوری کے بعد سے چین میں برڈ فلو وائرس کے کم از کم 269واقعات کی اطلاع ملی ہے جن میں سے کم از کم 87ہلاکتیں شامل ہیں ، زیادہ تر واقعات دریائے پرل اور یانگٹ زی کے ڈیلٹائوں کے آس پاس ہوئے ہیں ، اس صورتحال کی بنا پر صحت حکام نے انسداد اور بچائو کے اقدامات میں اضافہ کر دیا ہے، قومی صحت و خاندانی منصوبہ بندی کمیشن سکریننگ اور جلد تشخیص کے سلسلے میں کارکنوں کی تربیت کررہا ہے ، اس کے علاوہ تشویشناک حالت میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کی بھی تربیت دی جارہی ہے، کمیشن نے ان مقامات جہاں سے برڈ فلو وائرس کیسوں کی اطلاع ملی ہے ، زندہ مرغی کے کاروبار پر پابندی کا حکم جاری کیا ہے ، جمعرات کو جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے دارالخلافہ گوانگ جو یو میں باقی مہینے کیلئے زندہ مرغی کی فروخت روک دی ہے اور مرغیوں کی تمام مارکیٹوں میں پوری طرح چھڑکائو کیا گیا ہے، زندہ مرغی کی وجہ سے برڈ فلو وائرس لاحق ہونے کا اہم ذریعہ ہے بالخصوص دیہی علاقوں میں ۔

(جاری ہے)

جی جیانگ جہاں جنوری میں 35افراد اس موذی مرض میں مبتلا ہوئے اور 11ہلاک ہو گئے کو تین برسوں میں بدترین وبائی مرض کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، ستمبر کے دس فیصد کے مقابلے میں اس مہینے زندہ مرغیوں کی مارکیٹوں میں چالیس فیصد وائرس پایا گیا ہے، وہاں تمام دیہی زندہ مرغیوں کی مارکیٹیں سختی سے بند کر دی گئی ہے ،شہروں میں 2014ء کے بعد سے مرغیوں کی فروخت پر پابند ی عائد ہے ، ہونان اور سچوان کے صوبوں کے متعدد شہروں اور شیامن سو جو یو میں زندہ مرغیوں کی فروخت معطل کر دی گئی ہے۔

امراض پر قابو اور انسداد کے مرکز میں ہنگامی امداد کے ڈپٹی ڈائریکٹر نائی ڈا شن نے کہا کہ اس پابندی کی وجہ سے کئی علاقوں میں نئے مریضوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے، جیانگ شی کے محکمہ افزائش حیوانات میں 500مارکیٹوں اور 2000فارموں کی سکرین کیلئے 1500سٹاف روانہ کیا ہے، جیانگ شی میں امسال برڈ فلو وائرس کے 28واقعات ہوئے ہیں جن میں 7اموات ہوئی ہیں ، گذشتہ روز بیجنگ کے محکمہ خوراک و ادویات نے اعلان کیا کہ چار ویکسنوں کو کلینکل ٹیسٹوں کیلئے سبز اشارہ دیدیا گیا ہے جس سے یہ امید پیدا ہو گئی ہے کہ مستقبل میں اس وبائی مرض کو بہتر طورپر قابو اور انسداد کیا جا سکے گا ۔

متعلقہ عنوان :