افغانستان سی29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری

دہشت گرد پشاور،چارسددہ،نوشہرہ، صوابی میں اہم مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں ،ذرائع

جمعہ 17 فروری 2017 15:24

افغانستان سی29دہشت گرد داخل ہونے کی اطلاع ،الرٹ جاری
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) دہشت گردی کی حالیہ لہر ،افغانستان سی29دہشت گرد وں کے داخل ہونے کی اطلاعات پرخیبرپختونخوا میں الرٹ جاری کردیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستا ن سے دہشت گردوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،دہشت گرد پشاور،چارسددہ،نوشہرہ، صوابی میں اہم مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں ،ذرائع کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کے لئے سرگرم ہے، 29 حملہ آوروںکے داخلے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے اورتمام حساس مقامات کی سیکورٹی کومزید سخت کرنے کاحکم دیدیا ہے،دہشت گرد سرکاری مقامات، پبلک مقامات،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں، سیکورٹی اداروںنے خیبرپختونخوا پولیس کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،خیبرپختونخو ا پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا ہی-

متعلقہ عنوان :