دہشت گرد ی کے خلاف جنگ ، داعش کو فنڈنگ کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کررہے ہیں ، سعودی حکام

جمعہ 17 فروری 2017 15:15

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سعودی حکام نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز سعودی عرب میں دہشت گردوں اور ان کی تنظیموں کی نشاندہی کے لئے بھرپور کوششیں کررہی ہیں ۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات وزارت داخلہ کے انویسٹی گیشن اور سٹریٹیجک پلاننگ سنٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل بسام اتیہ اور وزرات داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے پریس کانفرنس میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں نے مشتبہ افراد کے خلاف حاصل معلومات پر تحقیقات شروع کی ہیں ۔میجر جنرل بسام اتیہ نے کہا کہ سعودی حکومت دہشت گرد ی کے خلاف جنگ خصوصاً داعش کو فنڈنگ کو روکنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :