عمران طاہر تیز ترین 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے

جمعہ 17 فروری 2017 15:15

عمران طاہر تیز ترین 50 ٹی ٹونٹی وکٹیں مکمل کرنے والے دنیا کے دوسرے بائولر ..
آکلینڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) جنوبی افریقن ٹیم کے مایہ ناز سپنر عمران طاہر نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ تیز ترین یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے بائولر بن گئے، عمران طاہر نے 31 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کیں، ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین پچاس وکٹیں مکمل کرنے کا عالمی اعزاز سری لنکن بائولر اجنتھا مینڈس کو حاصل ہے جنہوں نے 26 میچز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کیویز کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ کیلئے عمران طاہر جب میدان میں اترے تو انہیں وکٹوں کی ففٹی مکمل کرنے کیلئے ایک وکٹ درکار تھی، انہوں نے میچ میں کیریئر بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 5 وکٹیں لیں اور اس کے ساتھ ہی کیریئر کی پچاس وکٹوں کے ہندسے کو بھی عبور کیا، وہ 50 وکٹیں مکمل کرنے والے ڈیل سٹین کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے بائولر بن گئے ہیں، عمران نے 54 اور سٹین نے 58 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :