ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کا دربار سیہون شریف سمیت دیگر دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 17 فروری 2017 15:15

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر کا دربار سیہون شریف سمیت دیگر دھماکوں ..
اسلام آباد ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سید محمد طیب ایڈوکیٹ نے دربار سیہون شریف سمیت دیگر دھماکوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ جس مقام سے محبت اور امن کا درس دیا جاتا ہے دہشت گردوں نے اس کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کیا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی مذہب سے نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کے خاتمے کے لئے وکلاء سمیت پوری قوم متحد ہے ۔سید محمد طیب شاہ نے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ۔