اسلام آباد پولیس کے نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

جمعہ 17 فروری 2017 15:06

اسلام آباد پولیس کے نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز جمعہ کے لئے پولیس نے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے اور شہر کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر میٹل ڈیٹیکٹر سمیت مسلح پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق نماز جمعہ کے لئے اسلام آباد بھر میں ٹریفک پولیس سمیت 25 سو پولیس اہلکاروں کی نفری تعینات کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس موقع پر جمعہ بازار بند کر دیا گیا اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس کے گردو نواح میں بھی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔

متعلقہ عنوان :