بینظیر ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، چیک ڈس آنرکیس میں مطلوب ملزم گرفتار

جمعہ 17 فروری 2017 14:56

بینظیر ایئر پورٹ پر ایف آئی اے کی کارروائی، چیک ڈس آنرکیس میں مطلوب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) بینظیر ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے مسقط سے آنیوالی قومی پرواز پی کے 292 سے ایک مسافر گرفتارکرلیا ۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے نے بینظیر ایئر پورٹ پر کارروائی کے دوران مسقط سے آنیوالی قومی پرواز پی کے 292سے ایک مسافر کو گرفتار کرلیا، ملزم حامد رضا کا نام ریڈ بک میں شامل تھااور وہ اسلام آباد پولیس کو چیک ڈس آنر کیس میں مطلوب تھا، ملزم کو مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔