معصوم شہریوں کے قتل عام میں ہر قسم کی انسانی و اخلاقی حدود پامال کی جارہی ہیں ،ْعمران خان سیہون میںدھماکے کی مذمت

پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خواہشمند بیرونی قوتوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی ،ْچیئر مین پی ٹی آئی

جمعہ 17 فروری 2017 14:55

معصوم شہریوں کے قتل عام میں ہر قسم کی انسانی و اخلاقی حدود پامال کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کے قتل عام میں ہر قسم کی انسانی و اخلاقی حدود پامال کی جارہی ہیں،عبادت گاہوں اور عوامی مقامات کو مقتل میں تبدیل کرنے والے سفاک عناصر انسانیت کو شرمسار کررہے ہیں ،مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تعزیتی پیغام میں لال شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھاری جانی نقصان پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیاہے ،انہوں نے کہا کہ روایتی طرز عمل سے دہشت گردی کا مؤثر تدارک ممکن نہیں،پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خواہشمند بیرونی قوتوں پر کڑی نظر رکھنا ہوگی،چیئرمین تحریک انصاف نے آواران میں فوجی قافلے پر حملے کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے فوجی جوانوں کی شہادت پر دکھ کااظہارکیا ہے،انہوں نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ہے اوران واقعات کے ذمہ داروں کو عبرتناک سزائیں دینے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :