ایفی ڈرین کیس، خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی رخصت کے باعث موسی گیلانی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

جمعہ 17 فروری 2017 14:55

ایفی ڈرین کیس، خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی رخصت کے باعث موسی گیلانی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی رخصت کے باعث ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے موسی گیلانی پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سماعت کے موقع پر موسی گیلانی سمیت 10 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کی جج ارم نیازی کی رخصت کے باعث فرد جرم نہ عائد ہو سکی اور سماعت بغیر کسی کارروائی کے 15مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔