گلگت بلتستان میں بہت سے تر قیا تی منصوبوں پر کا م جا ری ہے‘وزیر تعمیرات

کام کے معیار پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئیگا ،عوامی نو عیت کے منصوبوں میں عوام بھی نگرانی کریں‘ڈاکٹر محمد اقبال

جمعہ 17 فروری 2017 14:45

گلگت بلتستان میں بہت سے تر قیا تی منصوبوں پر کا م جا ری ہے‘وزیر تعمیرات
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) صو با ئی وزیر تعمیرات عامہ ڈاکٹر محمد اقبا ل نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں بہت سے تر قیا تی منصوبوں پر کا م جا ری ہے ، تر قیا تی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔س،تمام منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے محکمہ کے افسران کو سختی کیساتھ ہدایت دی ہے کہ کام کے معیار پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئیگا ،عوامی نو عیت کے منصوبوں میں عوام بھی نگرانی کریں،مو جو دہ حکو مت عوامی مفا د کے منصوبوں کی بروقت تکمیل چا ہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ محکمہ تعمیرات روز بروز بہتری کی جانب گا مزن ہے، کر پشن اور بدعنوانی کے خا تمے کیلئے جا مع حکمت عملی بنا رہی ہے جس سے محکمہ تعمیرات عامہ کی ساکھ بہتر ہو گی ، عوام اس محکمے پر اعتما د کر نے لگیں گے ،تر قیا تی منصوبے عوام کی نشا ندہی پر رکھے گئے ہیں تاکہ منصوبے کامیاب ہو ں ،سڑکوں کی تعمیر کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے ،جگلو ٹ سکر دو روڈ اور غذر ایکسپریس وے پر جلد کا م کا آغا زہو گا ، جس سے عوام کو سفر کے بہتر سہو لیا ت میسر ہو گی ، نلتر روڈ بھی ایکسپریس وے طرز پر بنا ئینگے ، جس سے عوام سمیت سیا حوں کو بھی آسانی ہو گی ۔