خطے میں سی پیک گیم چینجر ہے ‘ منصوبے کی 13 سو کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں‘ مشاہد الله

دنیا پر طویل حکمرانی کرنے والے سپر پاور کے ہاتھ سے پاور نکل رہی ہے‘ دہشت گردی میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کا پاکستان کا تیزی سے ترقی کرنا چبھ رہا ہے،سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد الله خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 فروری 2017 14:36

خطے میں سی پیک گیم چینجر ہے ‘ منصوبے کی 13 سو کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوچکی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) سابق وفاقی وزیر سینیٹر مشاہد الله خان نے کہا ہے کہ خطے میں سی پیک گیم چینجر ہے ‘ منصوبے کی 13 سو کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں‘ دنیا پر طویل حکمرانی کرنے والے سپر پاور کے ہاتھ سے پاور نکل رہی ہے‘ دہشت گردی میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کا پاکستان کا تیزی سے ترقی کرنا چبھ رہا ہے۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات میں وہ ممالک ملوث ہیں جن کو سی پیک منصوبہ ہضم نہیں ہورہا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ گیم چینجر ہے جس کی تیرہ سو کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں اس سے وہ ممالک خوفزدہ ہیں جو دنیا پر طویل عرصہ سے حکمرانی کررہے ہیں اپنے ہاتھ سے پاور نکلتے دیکھ کر پاکستان کے اندر سی پیک کا راستہ روکنے کے لئے دہشت گردی کروا رہا ہے ان طاقتوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے جو طویل عرصہ سے حکمرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کو خوشحالی کے راستہ پر چلنے سے روکا جارہا ہے اس راستہ پر ہی چلیں گے چاہے کچھ بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ لال شہباز قلندر کے مزار کے واقعہ کے بعد افغانستان کے ساتھ بارڈر کو سیل کردیا گیا سارے دہشت گرد افغانستان سے آرہے ہیں ملا فضل الله لال شہباز قلندر کے مزار پر حملے میں ملوث ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کشمیر ہے پرویز مشرف کے دور میں مسئلہ کشمیر سے ہٹنے کی کوشش کی گئی حریت لیڈر علی گیلانی نے پرویز مشرف کو غدار کہا ہے سینیٹر مشاہد الله نے کہا کہ دہشت گردی پاکستان پر مسلط کی گئی جس سے نبرد آزما ہورہے ہیں۔

سکیورٹی فورسز پولیس اور عوام اپنی جانوں کا نذرانہ دیا جانا مذاق کی بات نہیں افغانستان کی حکومت پاکستان کے خلاف کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لال شہباز قلندر کے مزار پر دہشت گردی کا واقعہ افسوسناک ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک ج اری رہے گی جو طاقتیں سی پیک کا راستہ روکنا چاہتی ہیں جبکہ وزیراعظم سی پیک کے راستہ سے ایک قدم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :