اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت

حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ،ْ ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحد

جمعہ 17 فروری 2017 14:33

اقوام متحدہ اور افغانستان کی سیہون دھماکے کی مذمت
نیویارک/کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) اقوام متحدہ اور افغانستان نے سیہون دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کوجلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے بیان میں پاکستانی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیااورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف حکومت پاکستان کی لڑائی کی اقوام متحدہ حمایت کرتا ہے ۔ادھر افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے دھماکے کی مذمت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :