سہون شریف دھما کہ ،سینٹ اجلا س میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی

اجلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی،یہ قومی سانحہ ہے،پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ اور اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے،نہال ہاشمی

جمعہ 17 فروری 2017 14:28

سہون شریف  دھما کہ ،سینٹ اجلا س میں متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) سینٹ آف پاکستان نے سہون شریف درگاہ لعل شہباز قلندر پر خود کش دھماکے سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسے ایک قومی سانحہ قرار دیا اور اجلاس کو پانچ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سینٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر نہال ہاشمی کی صدارت میں ہوا جس میں حکومت اور اپوزیشن جماعتوں نے مشترکہ طور پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا نہال ہاشمی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ ایک قومی سانحہ ہے اور پوری قوم متاثرہ خاندان کے ساتھ اور اس واقعہ کی مذمت کرتی ہے متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سینٹ کا ا جلاس پانچ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا راجہ ظفر الحق نے کہا کہ چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سیشن سے پہلے مجھ سے رابطہ کرکے اس واقعہ کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اجلاس کوملتوی کردیں جس کے بعد سینٹ کو متاثرہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پانچ منٹ کیلئے ملتوی کردیا گیا