نیشنل ایکشن پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہو گیا ،سید خورشیدشاہ

جمعہ 17 فروری 2017 14:28

نیشنل ایکشن پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہو گیا ،سید خورشیدشاہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد ناگزیر ہو گیا ہے لیکن حکومت علاقائی اورعالمی حالات سمجھنے سے قاصر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ مکمل طور پر اپنا کردار نبھانے میں ناکام ہو چکے ہیں ،جبکہ وزارت خارجہ کو وزیرکے بغیرچلا کرنااہلی کا ثبوت دیا،سیاسی جماعتوں کی جانب سے تعاون کے باوجود نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد میں ناکام ہے ملک میں مسلسل دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت تشویش ہے اس وقت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرانا بہت لازمی ہے لیکن بد قسمتی سے مسلم لیگ (ن) کی حکومت علاقائی اور عالمی حالات سمجھنے سے قاصر ہے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسیہون شریف میں درگاہ لعل شہبازقلندرمیں خودکش حملے کے نتیجے میں اب تک 80 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔