وزیر داخلہ چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ملا قات

وزیراعظم کو سہون شریف خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش خو د کش دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

جمعہ 17 فروری 2017 14:26

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی  وزیراعظم سے ملا قات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء) وزیراعظم نواز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ملاقات ، وزیراعظم کو سہون شریف خود کش دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کردی گئی ۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان جمعہ کو وزیراعظم ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں سندھ کے علاقے سہون میں صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال اور دہشتگردی کی ممکنہ کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے سدباب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی وزیراعظم کو بتایا گیا کہ دہشتگردی کی حالیہ لہر سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشتگردی کے قومی ادارے نیکٹا سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے اور فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا جارہا ہے وزیر داخلہ کی جانب سے دہشتگردی کی حالیہ لہر کے بعد دہشتگردوں کیخلاف کارروائیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا جبکہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر خود کش دھماکے کی انٹیلی جنس معلومات پر مبنی ابتدائی رپورٹ بھی وزیراعظم کو پیش کردی گئی جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے انسداد دہشتگردی کے لئے وزارت داخلہ کی کوششوں اور اقدامات کو سراہا