قومی خواتین ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ میں لگایا جائے گا،تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے،تربیتی کیمپ میں سی10باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے

جمعہ 17 فروری 2017 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)قومی خواتین ٹیم ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی،ایونٹ کی تیاری کے حوالے سے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ آئندہ سال مارچ میں لگایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر کے مطابق ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 6سی13مئی تک کوریا میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت 12ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی،جن میں ہانگ کانگ،ملائیشیاء،تھائی لیند،کوریا،جاپان،بھارت،پاکستان،مالدیپ،سری لنکا،سنگاپور شامل ہیں۔

انہوں نے کہاکہ تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے،تربیتی کیمپ میں سی10باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ مارچ 2017میں لگایا جائے گا،تربیتی کیمپ میں 20کھلاڑیوں کو مدعو کریں گے،تربیتی کیمپ میں سی10باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے