اسلام آباد انٹرکالجز اور سکولز تھروبال اور روک بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہوگی

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کودوگروپوں میں میں تقسیم کیا جائے گا

جمعہ 17 فروری 2017 14:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء)اسلام آباد تھروبال اور روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد انٹرکالجز اور سکولز تھروبال اور روک بال چیمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہوگی،ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری معین الدین نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن کودوگروپوں میں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر گروپ سے دو،دو ٹیمیں سیمی فائنل مقابلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔