نئے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کی تیاری کے لئے ابتدائی اقدامات کاآغاز کردیاگیا

جمعہ 17 فروری 2017 14:11

نئے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کی تیاری کے لئے ابتدائی اقدامات کاآغاز کردیاگیا
فیصل آباد۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) حکومت نے نئے مالی سال 2017-18ء کے بجٹ کی تیاری کیلئے ابتدائی اقدامات کاآغاز کردیاہے جبکہ تمام ایوان ہائے صنعت وتجارت ، صنعتی ، کاروباری ، تجارتی ، درآمدی ، برآمدی تنظیموں و دیگر سٹیک ہولڈرز سے قابل عمل آراء و تجاویز طلب کرلی گئی ہیں تاکہ نئے مالی سال کے بجٹ میں ایسے اعلانات کو یقینی بنایاجاسکے جس سے نہ صرف ملک میں معاشی و اقتصادی استحکام آسکے بلکہ صنعت و تجارت کاپہیہ رواں دواں رہنے کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی ریلیف مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزارت خزانہ ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ وفاقی اداروں کے ماہرین اقتصادیات باہم مشورہ سے بجٹ تجاویز تیارکریںگے اور ایسی پالیسیاں وضع کرنے کی کوشش کی جائیگی جس سے ملک مسائل کے گرداب سے نکل کر تعمیرو ترقی کی نئی شاہراہوں پر گامز ن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :