یمنی جنگ میں متحدہ عرب امارات کا فوجی مارا گیا

جمعہ 17 فروری 2017 13:23

یمنی جنگ میں متحدہ عرب امارات کا فوجی مارا گیا
ابوظہبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے یمن میں جاری فوجی کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کا فوجی ہلاک ہو گیا ۔ یہ بات متحدہ عرب امارات کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہی ہے۔ ایجنسی کے مطابق فوجی کی ہلاکت جمعہ کو ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مرنے والے فوجی اہلکار کا نام سارجنٹ نادر مبارک عیسٰی سلیمان بتایا گیا ہے۔ یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی کاررائیوں کے لیے قائم اتحاد میں متحدہ عرب امارات سعودی عرب کا قریبی ساتھی ہے۔واضح رہے کہ یمنی جنگ میں اب تک 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک جبکہ تین ملین سے زیادہ گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :