فیس بک پر ایلگورتھمز سافٹ ویئر کے ذزریعے سے دہشت گردوں کی شناخت کی جا سکے گی ، مارک زکر برگ

جمعہ 17 فروری 2017 13:23

فیس بک پر ایلگورتھمز سافٹ ویئر کے ذزریعے سے دہشت گردوں کی شناخت کی جا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر کی مدد سے سائٹ پر پوسٹ کیے جانے والے شدت پسندانہ مواد کا جائزہ لیا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک خط میں اس منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت والے سافٹ ویئر "ایلگورتھمز " کے ذریعے سے دہشت گردی، تشدد، غنڈہ گردی جیسے امور سے متعلقہ مواد کی نشاندہی کی جاسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سافٹ ویئر کو مکمل طور پر تیار کرنے میں برسوں لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت میں یہ خوبیاں ہیں کہ وہ مضر قسم کے مواد کی شناخت انسانی ذہن سے کہیں تیزی سے کر سکتا ہے اور دہشت گردوں کے حملوں کے منصوبوں سمیت ایسے خطرات کی شناخت کر سکتا ہے جس کے بارے میں کسی کو پہلے کچھ بھی معلوم نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :