پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ کر دی جائیں گی، چیئرمین سینیٹ

جمعہ 17 فروری 2017 13:22

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کو آزاد اپوزیشن کی نشستیں جلد الاٹ کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی طرف سے درخواست موصول ہو چکی ہے لیکن چونکہ نشستوں کو ترتیب دینا ہے اس لئے اس پر کام ہو رہا ہے، جلد انہیں نشستیں الاٹ کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :