قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے رکن طاہر اقبال چوہدری کی اے پی پی ایمپلائز یونین کے نو منتخب صدر چوہدری شہزاد علی اکبر ،دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 17 فروری 2017 13:21

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے رکن ..
اسلام آباد ۔ 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ کے رکن طاہر اقبال چوہدری نے اے پی پی ایمپلائز یونین کے نو منتخب صدر چوہدری شہزاد علی اکبر کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں یونین ورکرز کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ گذشتہ روز طاہر اقبال چوہدری نے ’’اے پی پی‘‘ آفس میں نو منتخب صدر شہزاد علی اکبر ، جنرل سیکرٹری انعام اللہ خان اور ان کی ٹیم کو مبارکباددی ۔

اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر افضل بٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما زاہد اقبال چوہدری ، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے بانی رکن معروف کاروباری و سماجی شخصیت ظفر بختاوری ، مرزا نثار، اسلام آباد گڈز یونین کے سربراہ بابر چوہدری ، جماعت اسلامی کے رہنما زاہد قریشی ، پی ٹی آئی کے ناصر چوہدری اور آر آئی یو جے کے جنرل سیکرٹری علی رضا علوی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اے پی پی آفس پہنچنے پر یونین کے صدر چوہدری شہزاد علی اکبر ، انعام اللہ خان ، آصف الیاس ، ضیاء اللہ ، آصف جلال ، خلیل راجہ ، شفیق راجہ ، حسین بادشاہ ، زعفران مغل ، عندلیب خان ، راجہ آصف ، ملک سلیم اختر ، راجہ خیام ، تیمور جدون ، وسیم کمبوہ ، عامر کچھی ، عمار برلاس ، سعد مدثر ، علی اعوان و دیگر نے ان کا استقبال کیا۔

متعلقہ عنوان :