سیہون شریف دھماکے کے بعد دربار بند ہونے کی خبر پر وزیر داخلہ کا ناپسندیدگی کا اظہار

دربار بند کرنے کی بجائے سکیورٹی کو مزید بڑھایا جائے ۔ وزیر داخلہ کی ہدایت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 17 فروری 2017 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 فروری 2017ء): گذشتہ رات سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر دھماکے کے بعد ملک بھر میں درباروں اور درگاہیں بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ یہ احکامات سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جاری کیے گئے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر میں دربار اور درگاہیں بند کرنے کی خبر پر وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ دربار اور درگاہیں بند کرنے کی بجائے ان کی سکیورٹی میں مزید اضافہ کیا جائے۔ یاد رہے کہ گذشتہ رات سیہون شریف میں دھماکے کے نتیجے میں 75 سے زائد افراد شہید جبکہ 175 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔