انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کریگی

جمعہ 17 فروری 2017 13:16

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ایون مورگن کی زیر قیادت رواں ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران انگلش ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

(جاری ہے)

طے شدہ شیڈول کے مطابق انگلش ٹیم 22 فروری کو ویسٹ انڈیز پہنچے گی، ون ڈے سیریز سے قبل انگلش ٹیم 25 اور 27 فروری کو دو وارم اپ میچز کھیلے گی، اس کے بعد انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 مارچ، دوسرا میچ 5 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :