لیبیا کی اپنے دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی بحالی کے لیے نیٹو سے درخواست

جمعہ 17 فروری 2017 13:14

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ شمالی افریقی ملک لیبیا نے درخواست کی ہے کہ نیٹو اس ملک کے دفاعی اور سکیورٹی اداروں کی بحالی اور انہیں مضبوط بنانے میں مدد کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لیبیا کی اس درخواست کا ذکر وزرائے دفاع کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔ نیٹو نے اٹلی کے شہر نیپلز میں تعاون کے ایک نئے مرکز کے قیام پر بھی اتفاق کیا ہے۔ یہ مرکز تنازعات کے شکار ممالک سے ملنے والی اطلاعات کا جائزہ لے کر دہشت گردی کے خلاف جاری مہم میں نیٹو کی رہنمائی کرے گا۔ نیٹو نے گزشتہ برس لیبیا کی یونٹی حکومت کی مدد کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :