ایران نواز شیعہ ملیشیا سنی عربوں کے مکانات مسمار کر رہی ہے، ہیومن رائٹس واچ

مکانات کو تباہ کرنے کا سلسلہ داعش نے شروع کررکھا ہے،ایران نوازملیشیا کے ترجمان کا الزام

جمعہ 17 فروری 2017 13:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) انسانی حقوق پر نگاہ رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ ایران کے تربیت یافتہ عراقی شیعہ ملیشیا ارکان موصل کے گرد و نواح میں محض شبہات کی بنیاد پر سنی عربوں کے مکانات مسمار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے ترجمان نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مکانات کو تباہ کرنے کا سلسلہ داعش کے عسکریت پسندوں نے شروع کر رکھا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کے ایک ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ شیعہ ملیشیا نے مغربی موصل کے نواحی علاقوں میں کم از کم 345 سنی عربوں کے مکانات پوری طرح تباہ کر دیے ہیں حالانکہ انہیں تباہ کرنے کی بظاہر کوئی وجہ نہیں تھی۔

متعلقہ عنوان :