امدادی جہازوں پر حوثیوں نے قبضہ کرلیا ، مصری بحریہ کی تصدیق

حوثی اب تک 34 امدادی جہازوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک چکے ہیں،ترجمان عرب اتحاد

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء)مصری بحریہ کے جنگی جہازوں کو حاصل ہونے والی صوتی ریکارڈنگ سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ حوثیوں نے درجنوں امدادی جہازوں اور ان کے عملہ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔یمنی کے ساحل پر خوراک اور طبی مواد سے لدے درجنوں امدادی جہازوں کی موجودگی کے باوجود یمن کے شہری انسانی بحران سے دوچار ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد عسیری نے بتایا کہ حوثی اب تک 34 امدادی جہازوں کو الحدیدہ کی بندرگاہ میں داخل ہونے سے روک چکے ہیں۔ بعض جہاز بندرگاہ میں داخل تو ہو گئے مگر حوثیوں نے ان پر قبضہ کر کے واپس جانے سے روک دیا جب کہ ان کا عملہ بھی لاپتا ہے۔سابقہ معلومات نے اس امر کا انکشاف کیا تھا اور اب بحر احمر میں مصری جنگی جہازوں سے حاصل ہونے والی صوتی ریکارڈنگ سے اس کی تصدیق ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت تقریبا 1.9 کروڑ یمنی بدترین انسانی صورت حال سے دوچار ہیں۔ ان میں 96 لاکھ بچے ہیں