500کلووزنی مصری لڑکی کا بھارت میں علاج جاری،ڈاکٹروں کی خاندان کو تسلی

جمعہ 17 فروری 2017 13:11

500کلووزنی مصری لڑکی کا بھارت میں علاج جاری،ڈاکٹروں کی خاندان کو تسلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2017ء) مصر کی 36 سالہ 500 کلو وزنی مریضہ کا بھارت کے شہر ممبئی کے ایک اسپتال میں علاج شروع کردیا گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق ایمان کی ہمشیرہ شیما احمد عبدالعاطی نے بتایا کہ بھارتی معالجین نے انہیں اطمینان دلایا ہے کہ اس کی بہن کی حالت بہتر ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مریضہ کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہیں ہے ،ڈاکٹرزاس وقت تک ایمان کا علاج جاری رکھیں گے جب تک وہ اپنے پائوں پر کھڑی نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے کہا کہ ایمان کی طبی حالت کا معائنہ کرنے کے لیے بھارت کی تین رکنی ڈاکٹروں نے ٹیم نے دو ہفتے تک مصر میں مریضہ کا چیک اپ کیا، جب انہیں اچھی طرح تسلی ہوگئی کہ اس کا بھارت میں علاج ممکن ہے اس کے بعد اسے بھارت لے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :