ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کے سپر سیونتھ مرحلے میں پاکستانی ٹیم پرسوں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی

جمعہ 17 فروری 2017 12:52

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) روایتی حریف پاکستان اور بھارت آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر سپر سیونتھ مرحلے میں پرسوں اتوار کو آمنے سامنے ہونگے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں کل مزید تین میچز کھیلے جائیں گے، پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا چیلنج درپیش ہو گا، پاکستانی ویمن ٹیم کو سپر سکس مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

سری لنکا میں جاری ایونٹ میں کل اتوار کو مزید تین میچز کے فیصلے ہوں گے، پہلے میچ میں پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان سری لنکا کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا جبکہ تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کا فائنل میچ 21 فروری کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :