نیوزی لینڈ اور چین کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں وزارتی سطح کے پہلے مذاکرات

دونوں ممالک کے پاس ماحولیاتی تبدیلی کا جواب دینے میں تبادلے کیلئے تجربہ اور مہارت حاصل ہے ،پائولا بینٹ

جمعہ 17 فروری 2017 12:49

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین اور نیوزی لینڈ کے پاس ماحولیاتی تبدیلی کا جواب دینے میں تبادلے کیلئے تجربہ اور مہارت ہے ، یہ بات نیوزی لینڈ کی وزیر ماحولیاتی تبدیلی پائولا بینٹ میں جمعہ کو ویلنگٹن میں دوطرفہ مذاکرات کے بعد کہی ہے، بینٹ نے ماحولیاتی تبدیلی کیلئے اعلیٰ چینی اہلکار قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے وائس چیئرمین جانگ جونگ سے ملاقات کی جو کہ 2014ء میں دونوں ممالک کے رہنمائوں کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی تعاون انتظامی مفاہمتی یادداشت کے تحت پہلے وزارتی سطح کے مذاکرات تھے ۔

(جاری ہے)

بینٹ نے ایک بیان میں کہا کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی ردعمل میں اہم کھلاڑی ہے اور پیرس سمجھوتے کے تحت چینی مواعید پرعملدرآمد اس کی کامیابی کیلئے اہمیت کا حامل ہو گا ، پیر س معاہدے کے روبہ عمل ہونے کے فوری بعد مسٹر جانگ کی طرف سے نیوزی لینڈ کو دورے کی دعوت دینا وسیع تر دوطرفہ تعاون کے امکانات اور بین الاقوامی ماحولیاتی تبدیلی کی برادری میں نیوزی لینڈ کی سٹینڈنگ کی اہمیت کو واضح کرتی ہے ۔بینٹ نے کہا کہ یہ مذاکرات مراکش میں سی او پی 22ماحولیاتی تبدیلی مذاکرات میں سینئر چینی نمائندگان کے ساتھ گذشتہ نومبر میں مثبت مذاکرات کی بنیاد پر کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :