چین میں 2100-1600قبل مسیح کے دارالخلافہ کے کھنڈرات پر عجائب گھر اور پارک تعمیر کیا جائیگا

منصوبے کے مقام پر 1959ء کے بعد سے 40ہزار مربع میٹر سے زائد کھنڈرات کی کھدائی کی جا چکی ہے

جمعہ 17 فروری 2017 12:49

جنگ جو یو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 فروری2017ء) چین کے قدیم ترین دور سلاطین شیا دور حکمرانی (2100-1600قبل از مسیح ) کے دارالحکومت کے کھنڈرات پر عجائب گھر اور پارک تعمیر کیا جائے گا ۔یہ بات مقامی ثقافتی ورثہ حکام نے جمعرات کو بتائی ہے ، منصوبے کی تعمیر لو ئو یانگ کے شہر کے موضع ارلی ٹوئو کے قریب سال کے پہلے نصف میں شروع کی جائے گی۔

شہرکے ثقافتی ورثہ بیورو کے سربراہ ہوائی یو جائی کے مطابق لوئو یانگ میں 1959ء کے بعد سے 40ہزار مربع میٹر سے زائد کھنڈرات کی کھدائی کی گئی ہے ،صوبائی حکومت کی طرف سے منظور کئے جانیوالے ایک منصوبے کا حوالہ دیتے ہوئے وائی یو نے کہا کہ عجائب گھر میں جو کہ 30ہزار مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہو گا جس میں 40ہزار کے قریب اشیاء نمائش کیلئے رکھی جائیں گی ، ان میں کھدائی کے دوران دریافت ہونیوالی نوادرات قدیم دور سلاطین جن میں شیا اور شانگ (1600-1046قبل از مسیح ) شامل ہیں سے متعلق ٹیکسٹ اور گرافک دستاویزات شامل ہونگی ، اس جگہ سے دریافت کیا جانیوالا انتہائی مقبول ٹکڑا 70سینٹی میٹر لمبا فیروزے والا اژدھا ہے جو کہ فیروزوں کے 2000ء سے زائد ٹکڑوں سے بنایا گیا ہے، چینی ماہرین آثار قدیمہ نے اس شاہکار کا نام ’’چین کا اژدھا‘‘ قراردیا ہے اور کہا ہے کہ یہ اژدھائوں کے ساتھ چینیوں کی شیفتگی کا قدیم ترین ثبوت ہے ، 613ایم یو (41ہیکٹر ) پر ایک ثقافتی کھنڈرات پارک بھی تعمیر کیا جائے گا جہاں قدیم شہر کی دیواروں کے مقامات ، محل ، سڑکوں کے علاوہ کانسی سے ڈھالے ہوئے اور زمرد کے دستکاری کے نمونوں کی نمائش اور تحفظ کیا جائے گا ، اس کے علاوہ کھنڈرات کی قربانی والے مقام کی بھی نمائش اور تحفظ کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

یو نے کہا کہ اس پارک میں دریافتوں کی بنیاد پر قائم و رکشاپوں کی تعمیر اور قدرتی مناظر کے ذریعے 3ہزار سال سے زائد مناظر کی بھی منظر کی کشی کی جائے گی تا ہم انہوں نے منصوبے کی لاگت کا انکشاف نہیں کیا ۔

متعلقہ عنوان :