جوہری ہتھیاروںپر پابندی،آسٹریلیا کا عالمی کانفرنس میں شرکت سے انکار

کانفرنس 27 مارچ کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کی جا رہی ہے

جمعہ 17 فروری 2017 12:27

نیو یا رک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2017ء)آسٹریلیا نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس میں جوہری ہتھیاروں کی پابندی عائد کرنے کے حوالے سے مذاکرات کا انعقاد کیا جاناہے۔

(جاری ہے)

یہ کانفرنس 27 مارچ کو امریکی شہر نیویارک میں منعقد کی جا رہی ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق جوہری ہتھیاروں پر پابندی عائد کرنے کی مجوزہ ڈیل سے مطلوبہ نتائج کا حصول ممکن نہیں ہے۔گزشتہ برس ایک سو تئیس ممالک نے اس کانفرنس کے انعقاد کی حمایت کی تھی۔ تاہم آسٹریلیا ان اڑتیس ممالک میں شامل ہے، جنھوں نے اس حوالے سے مخالفت کی تھی۔